بھٹکل:26؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)سال 2020کے پولس سب انسپکٹر (پی ایس آئی) امتحان میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والی شرالی کی شرتی نائک اور ہوناور تعلقہ کی پوجا ہنومنت نائک کی بھٹکل ایم ایل اے سنیل نائک نے ان کے گھر پہنچ کر ان کی شال پوشی کرتےہوئے تہنیت کی۔
شرالی پنچایت تٹی ہکل کی مکین شرتی نائک نے کم عمر میں پی ایس آئی کے امتحان میں کامیاب ہوتےہوئے اعلیٰ منصب کو حاصل کیا ہے ۔ اسی طرح ہوناور تعلقہ چکنگوڈو پنچایت حدود کے گونڈی بائیل کی مکین پوجا ہنومنت نائک نے پی ایس آئی عہدے کے لئے منتخب ہونے پر مقامی رکن اسمبلی سنیل نائک نے ان کے گھر پہنچ کر تہنیت کی ہے۔